افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے جوبائیڈن نے اب تک عمران خان سے رابطہ نہیں کیا، امریکی صدر کا پاک امریکا تعلقات

اور افغانستان پر رابطہ ضروری ہے۔امریکی سینیٹر نے لکھا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے انخلا کیسے موثر ہوگا، بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جاسکتے ہیں۔لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا موثر ثابت ہوگا۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ معاملے پر پاکستان کونظر انداز کیا جانا عراق سے بھی بڑی غلطی ہے، واضح رہے کہ سینیٹر لنزے گراہم ری پبلک پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us