شہدکے کیا فائدے ہوتے ہیں


شہد انسان کیلئے قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہے جس کانعم البدل کوئی نہیں۔ شہد ایک قدرتی پیداوار ہے،اس کا رنگ ،ذائقہ اور خوشبو مختلف پھولوں جیسی ہوتی ہے، جن کی مدد سے شہد بنتا ہے۔شہد عموماً دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک ہلکا زردی مائل اور شفاف، پتلا ، نہایت میٹھا، یہ چھوٹی مکھی کا اعلیٰ درجے کا شہد مانا جاتا ہے،دوسرا بادامی رنگ کا قدرے گاڑھا

8 Ways to Use Honey to Pamper Your Skin and Hair

ہوتا ہے اور اس کے ذائقے میں فرق ہوتا ہے۔شہد کی افادیت صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی مضبوطی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسے لوگ چہرے کی خوبصورتی کی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں شہد کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ کچھ شہد چکھنے میں میٹھے معلوم ہوتا ہے اور کچھ شہد غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے لیکن کچھ شہد کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا بھی ہوتا ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق شہد حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ واقعی اس کی افادیت کو چھوڑ نہیں سکتے جبکہ ماہرین ہمیشہ اسے کسی چیز میں ملائے بغیر کھانے پر زور دیتے ہیں۔احادیث میں بھی شہد کے اندر کم سے کم ستر بیماریوں کی شفا کا ذکر کیا گیا ہے۔موجودہ دورکی جدید سائنس ہزاروں سال کے بعد ان باتوں کو ثابت کر رہی ہے۔ حال ہی میں ایمسٹرڈم کے ایک میڈیکل سینٹر میں شہد کے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ شہد میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی جو جسم میں موجود جراثیم کو ختم کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی

The Science Behind Honey's Eternal Shelf Life | Science | Smithsonian  Magazine

مکھیاں ایک ایسا پروٹین پیدا کرتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی شفا بخش اور مفید ہے۔ڈیفنسن نامی یہ پروٹین قدرتی شہد میں پایا جاتا ہے جو جلد کے امراض اور انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔جدید طب نے بھی شہد کو تمام امراض کے لیے اکسیر اور معجزاتی دوا کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ شہد ہرمرض میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے متعلق یہاں تک کہا جاتا ہے کہ شہد میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج پوشیدہ ہے۔ شہد وٹامن اورمعدنیات کا خزانہ ہے۔ اس میں داغ اور دھبے وغیرہ مٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جلد کی مختلف کنڈیشن پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے جیسا کہ ایگزیما، جلد کا روکھا پند اور جلد کی دیگر بیماری وغیرہ۔ اس کے جادوئی کمالات سے چہرے کی صفائی، لوشن اور فیس ماسک بھی بنایا جاتا ہے۔ گرم پانی میں پتلا شہد سر کی خشکی اور گرتے ہوئے بال کو روکنے کیلئے علاج کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us