حلقہ این اے 249میں پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن) کو بڑاسرپرائز


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے قادر خان مندو خیل نے مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر حلقہ این اے 249کے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا۔ مفتاح اسماعیل ابتدائی نتائج آنے تک برتری حاصل کیے رہے۔مریم نواز بھی اپنی ٹویٹس کے ذریعے جیت کا جشن مناتی رہیں لیکن پھر قادرمندو خیل نے ان کی برتری کو

پہلے کم کیا ۔ پھر برابر آئے اور حتمی نتائج آنے پر وہ 833ووٹوں کی برتری سے جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل نے 16156، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے 15473، ٹی ایل پی نے 11125، مصطفیٰ کمال نے 9227، پی ٹی آئی نے 8922 اور ایم کیوایم نے 7511 ووٹ حاصل کیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us