فیصل آباد کے شہری نے کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی شروع کر دی


فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس سے تشویش بڑھ رہی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوا، ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آئی سی یوز کی گنجائش ختم

ہونے کے قریب ہے جبکہ آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔آکسیجن کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ 6.8 ایم تھری آکسیجن سلنڈر کی قیمت جہاں پہلے ایک ہزار روپے تھی اب وہی قیمت طلب میں اضافے کی وجہ سے 15 سو سے 16 سو روپے تک پہنچ گئیی ہے۔ لیکن ایک طرف جہاں منافع خور اس مشکل وقت میں بھی منافع کمانے سے پیچھے نہیں ہٹے وہیں دوسری جانب فیصل آباد میں ایک ایسا شہری بھی موجود ہے جس نے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ٹھانی اور کورونا کے مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز کی مفت فراہمی کا آغاز کر دیا۔فیصل آباد کے شہری ارحم نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم 15 سے بیس افراد کو آکسیجن کے سلنڈرز بالکل مفت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ بے روزگاری

میں بھی اضافہ ہوا، ہمارے پاس کئی ایسے غریب افراد آتے ہیں جن کو کورونا ہو جاتا ہے اور وہ غربت کی وجہ سے اسپتال سے علاج نہیں کروا سکتے، ایسے کافی افراد نے اپنے کورونا مریضوں کو گھر میں ہی رکھا ہوا ہے ۔ہم ایسے افراد کو اس وقت فی سبیل اللہ بالکل مفت آکسیجن کے سلنڈرز فراہم کرتے ہیں تاکہ ہم ان کی مدد کر سکیں اور ان کی جان بچا سکیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی نئی مثال قائم کرنے پر ارحم کو خوب سراہا اور کہا کہ ہمارے معاشرے میں اچھے لوگ آج بھی موجود ہیں جو عام آدمی کا درد رکھتے ہیں اور انسانیت کو منافع خوری پر ترجیح دیتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us