جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہاہے،شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہاہے ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھنا تبدیلی کی ایک نشانی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کا ترقیاتی فنڈ جنوبی

پنجاب پر ہی لگایا جائے گا ،وزیراعظم نے ملتان کیلئے تیس ارب روپے پیکیج کااعلان کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ایوب خان کیخلاف جب تحریک چلی تو ملتان ہراول دستے میں تھا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نےسیاسی جدوجہدکی طویل جنگ لڑی اورآج یہی وہ ملتان ہے جب پورے پنجاب میں تحریک انصاف کو صرف آٹھ سیٹیں ملی تھیں اور ملتان نے اس ناامیدی کی فضاء کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا اور یہاں سے مخدوم جاوید ہاشمی اور مجھے ایم این ایز منتخب کیا تھا ،دوہزار اٹھارہ میں چھ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کلین سویپ کرتی ہے ، آج یہاں تیرہ ایم پی ایز یہاں تشریف فرما ہیں جس کا کریڈٹ آپ کی قیادت کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب سے ووٹ تو لئے مگر یہاں کے عوام کی ترقی اور علاقے کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us