دولت مندبھارتیوں نے ملک چھوڑنا شرو ع کردیا


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کی تیز سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دولت مند بھارتی شہری ملک چھوڑنے کر بیرون ملک روانہ ہونے لگے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کروڑ پتی بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ملک چھوڑنا شروع کر دیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جمعے کے روز سے ممبئی اور دہلی جیسے

بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں سے دبئی جانے والی پروازوں کے ٹکٹ دس گنا مہنگے کر دیے گئے۔ کمرشل پرواز کا ٹکٹ معمول سے 10 گنا زائد 80 ہزار بھارتی روپے تک پہنچ گیا،نئی دلی سے دبئی جانےوالی پرواز کا ٹکٹ معمول سے 5 گنا زائد 50 ہزار سے زائد رہابھارتی چارٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق طلب اتنی زیادہ بڑھی کہ بیرون ملک سے اضافی طیارے منگوانے کی درخواست کی گئی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us