بھارتی ٹی وی اداکار گرمیت چودھری کا کرونا کے مریضوں کے لئے ہسپتال بنانے کا اعلان


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھار ت میں کرونا کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شوبز انڈسٹری کے لوگ آگے آگئے ہیں۔ نامور اداکارگرمیت چودھری نے ایک ہزار بستروں کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روزانہ تین لاکھ کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے صورتحال مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی اداکار گرمیت چودھری نے

اس صورتحال پر کرونا کے مریضوں کےلئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔گرمیت چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پٹنا اور لکھنؤ میں عام لوگوں کیلئے الٹرا ماڈرن 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کے شہروں کے بعد دیگر میں اسپتال قائم کروں گا جبکہ اسپتال سے متعلق مزید معلومات جلد ہی بتاؤں گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us