اوباش نوجوان نے بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے منہ پر مکا دے مارا


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکار فاطمہ ثنا شیخ کو ایک اوباش نوجوان نے مکا دے مارا۔ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ٹھگز آف ہندوستان سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ گزشتہ روز وہ جم سے واپس آرہی تھیں کہ ایک نوجوان ان کا پیچھا کرنے لگا۔ اداکارہ نے رک کرپیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ انھیں

گھورنے لگا۔ اس پر اداکارہ نے اس سے پوچھا کیوں پیچھا کررہے ہو۔ اوریہ گھو رکیوں رہے ہوتو اس نے دھڑلے سے جواب دیا۔ گھوروں گا۔گھورتا رہوں گا۔اور ساتھ اس نے اداکارہ کے چہرے کو چھو لیا۔ جس پر اداکارہ نے اسے تھپڑ دے مارا، اس پر اس نوجوان نے غصے میں آکر اداکارہ کے منہ کر مکا دے مارا۔ تاہم جب اداکارہ نے اپنے والد کو بلایا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us