کرونا کے پیش نظر بلوچستان کے تمام سکولو ں کو بند کردیا گیا


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کروناوائر س کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے بلوچستا ن کے تمام سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ہائر اور سیکنڈری سکول بھی بند ہوگئے ہیں جبکہ مڈل اور پرائمری سکول پہلے ہی سے بند ہیں۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول فوری طورپربندکردیےگئے

ہیں۔نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے کے تمام اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گے۔اس سے پہلے محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں پرائمری اور مڈل اسکول عید الفطر تک بند کیے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us