معروف پاکستانی اداکارہ کو سعودی عرب میں مستقل رہائش کی اجازت مل گئی


ریاض (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو سعودی عرب میں مستقل رہائش کی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 39 سالہ اداکارہ زارا البلوشی ریاض میں پیدا ہوئیں اور سعودی اسکول سے ہی تعلیم حاصل کی۔اداکارہ نے اپنے پریمیم ریزیڈنسی کارڈ (پی آر سی) کی ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔انہوں نے ریاست ہائے متحدہ

امریکہ کے 2019 میں شروع کردہ ایک پروگرام کے ذریعہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کیا ہے اس کے تحت اہل افراد سعودی شہری کے تعاون سے بغیر رہائش کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔سعودی عرب میں مستقل رہائش کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ رہائش دینے کا شکریہ۔اداکارہ نے اپنی خوشی ظاہر کرتےہوئے کہا کہ میری خوشی بیان سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہی جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ البلوشی 2010 سے سعودی کی تفریحی صنعت میں کام کررہی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us