اب اے سی اور ائیر کولر پر پیسے کیوں خرچ کیے جائیں؟ شدید گرمی میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا سستا حل نکال لیا گیا


انجینئرز نے گرمیوں میں گھروں کی تپش سے چھٹکارا پانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ نکالا، دنیا کا ‏انتہائی سفید روغن دریافت کر لیا گیا۔سفید ترین روغن ( وائٹیسٹ پینٹ) سے حدت کم ہو جائے گی اور ایئرکنڈیشن ٹیکنالوجی کی ‏ضرورت نہیں پڑے گی۔انتہائی سفید روغن 98 فیصد سے بھی زائد سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ‏ہے۔ یہ تناسب بازار

سے ملنے والے روغن کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ کارگر ثابت ہو گا۔اس روغن میں بیریم سلفیٹ نامی کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے جو کہ حدت کو کم کرتا ہے جو ‏گھر کو گرمی سے بچانے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔اس نئی دریافت کے انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز نے تیار کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ‏اس کے استعمال سے ایئرکنڈیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us