چودھویں کا چاند ہر کسی کو پسند لیکن اس کا مردوں کی زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے


دوحہ(ویب ڈیسک) مرد ’چودھویں کے چاند‘ کو پسند بھی بہت کرتے ہیں مگر یہی چودھویں کا چاند ان کی زندگی میں بے سکونی اور بے خوابی جیسے عوامل کا سبب بھی بنتا ہے۔ اب اس حوالے سے تیونس اور قطر کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ پورا چاند مردوں میں

ذہنی دباؤ اور بے خوابی کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پورا چاند مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورٹیسول نامی ہارمون کے لیول کو متاثر کرتا ہے۔یہ دونوں ہارمونز مردوں میں کئی طرح کے جسمانی افعال کو منظم کرتے اور حتمی نتیجے کے طور پر اسے فرحت و شادمانی اور ذہنی سکون جیسے عوامل سے نوازتے ہیں تاہم پورا چاند مردوں کے جسم میں ان ہارمونز کی مقدار کم کر دیتا ہے جس سے وہ ذہنی دباؤ اور بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائنسدانوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شمسی تابکاری، جو چاند کے ذریعے منعکس ہو کر آتی ہے، وہ مردوں کی دماغی سرگرمیوں کو تبدیل کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ ذہنی تناؤ اور اور بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us