دی راک نے دو کروڑ 70لاکھ ڈالر کا گھر خریدلیا


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کے اداکار اور ماضی کے عظیم ریسلر نے دو کروڑ 70لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا۔ دی راک جن کا اصل نام ڈوین جانسن ہے نے یہ عالیشان گھر معروف مزاحیہ اداکا ر پال ریسر سے خریدا ہے۔ یہ گھر لاس اینجلس کے انتہائی مہنگے علاقے بیورلے پارک میں واقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عالیشان رہائش گاہ کو 1993 میں

تعمیر کیا گیا تھا جس میں ایک انتہائی خوبصورت مہمان خانہ بھی شامل ہے، مہمان خان ڈھائی ہزار اسکوئر فٹ پر مشتمل ہے۔گھر میں میوزک اسٹوڈیو سمیت شاندار جم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے جب کہ لکڑی کا خوب صورت کام بھی کیا گیا ہے۔صرف یہی نہیں د ی راک کے اہلخانہ کو گھر میں ہی ایک فل ٹینس کورٹ، بیس بال ڈائمنڈ اور سنیما کی سہولت میسر ہوگی۔یہ گھر زیتون کے درختوں سے گھرا ہوا ہے جو کہ اندر سے جتنا شاندار ہے باہر سے بھی اتنا ہی خوبصورت نظر آتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us