مریخ کی فضا میں ہیلی کاپٹر اڑتا دکھائی دے گیا


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا نے منی ایچر روبوٹ ہیلی کاپٹر کو مریخ کی فضا میںاڑا کر نیا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔ انجیونیویٹی نامی ہیلی کاپٹرمریخ کی فضامیں اڑنے والا پہلا ہیلی کاپٹر بن گیا۔چار پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہو کر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی سطح پر لینڈ کر گیا، ہیلی کاپٹر نے

اس دوران مریخ کی سرزمین پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی۔ انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز ’پرسیویرینس روور‘ کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا تھا، پرسیویرینس روور اور انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو مریخ مشن کے تحت مریخ پر زندگی کے ممکنہ اثرات تلاش کرنے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us