لالوپرسادیادوکی بیٹی نے روزے رکھرکھ کراپنے باپ کوجیل سے چھڑایا


’میرا رمضان اور نوراتری کامیاب رہا۔ آج مجھے اوپر والے کی طرف سے عیدی مل گئی۔‘یہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ کی ایک ٹویٹ کا متن ہے، جن کے محبوس والد کو ہفتے کو ساڑھے تین سال کے انتظار کے بعد جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔بھارت میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کی جانب سے چارہ کرپشن کے ایک کیس

میں مجرم قرار دیے جانے والے لالو پرساد 2018 کے اواخر سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔تاہم ہفتے کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ان کو متذکرہ کیس میں ضمانت دے دی جس سے ان کی رہائی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے مطابق ہفتے کو جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے تمام فریقین کو سننے کے بعد لالو پرساد کی حراست کی مدت کو کافی سمجھتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی۔خبر کے مطابق عدالتی فیصلے کی کاپی جیل سپرنٹنڈنٹ کو مہیا کرا دی جائے گی۔ رہائی کے عمل میں ایک دو، دن کا وقت لگ سکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں لالو پرساد کی بیٹی روہنی نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیمار والد کی جلد صحت یابی اور انصاف کی فراہمی یا قید سے رہائی کے لیے رمضان کے سبھی روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔43 سالہ

روہنی نے اپنے بچپن کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا: ’کل سے رمضان کا پاک مہینہ شروع ہو رہاہے۔ اس سال میں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ پورے مہینے اپنے پاپا کی صحت یابی اور سلامتی کے لیے روزے رکھوں گی۔’میں دعا کروں گی کہ پاپا کو جلدی شفا اور انصاف مل سکے۔ اللہ سے ملک میں امن و سکون کے لیے بھی دعا کروں گی۔‘سنگاپور میں اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ مقیم روہنی کی اس ٹویٹ سے سوشل میڈیا پر موجود ‘بھکت’ یا ہندو قوم پرست جماعتوں کے حمایتی شدید مشتعل نظر آئے۔ان میں سے بعض نے اپنی ٹویٹس میں روہنی کا اپنے والد کی رہائی کے لیے روزے رکھنے پر مذاق بھی اڑایا۔تاہم روہنی نے منفی تبصرہ کرنے والے ‘بھکتوں’ کے لیے ایک اور ٹویٹ کی، جس میں انہوں نے رمضان کے روزوں پر اعتراض ظاہر کرنے والوں کو نو دنوں تک منائے جانے والے ہندوئوں کے مذہبی تہوار ‘چیتی نوراتری’ کی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے لکھا: ’ساتھ میں چیتی نوراتری بھی ہے۔ میرے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ میں یہ دونوں پاک تہوار سچی لگن اور ہمت کے ساتھ پورا کر سکتی ہوں۔ مجھے کسی زہریلے پرورش کی نفرت آمیز سوچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ سبھی کو چیتی نوراتری کی بھی نیک خواہشات۔‘
روہنی آچاریہ نے ‘بھکتوں’ کے منفی تبصروں کے باوجود رمضان کی چاند رات کو ہیش ٹیگ ’رمضان مبارک‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایک دعائیہ نظم شیئر کی تھی جس کا متن کچھ یوں ہے:
’سب کی مرادیں پوری کرتا
میری بھی مرادیں سن لے مولا
روزہ ایسی عبادت ہے
سب کی سنتا ہے تو مولا
میرے پاپا کو صحت دے
ہمت اور تو طاقت دے
جو روزہ رکھتا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us