کنول اورذوالقرنین کے بعد ایکاورمعروف ٹک ٹاکرجوڑے نے شادی کرلی


لاہور(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ٹک ٹاکر عاشی اعوان اور اُن کے ساتھی ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے شادی کرلی ہے۔عاشی اعوان اور مکرّم مغل کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دلکش

Advertisement

تصویریں شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشی اعوان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مکرّم نے سفید شیروانی پہنی۔دوسری جانب عاشی اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن بنے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گھونگھٹ ڈالا ہوا ہے۔عاشی اعوان کے دوپٹے پر ’مکرّم کی دلہن‘ لکھا ہوا ہے۔ٹک ٹاکر نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّٰہ‘ لکھا۔واضح رہے مکرّم مغل نے اپنی اہلیہ عاشی کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں خوب مبارک با د دے رہے ہیں۔اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

https://www.instagram.com/p/CM9uea8Jx5B/?utm_source=ig_embed



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us