حکومت نے سی پیک کے دستاویزات آئی ایم ایف کو دے دیے، ڈاکٹر دانش کا دعویٰ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے سی پیک کے اہم دستاویزات آئی ایم ایف کے حوالے کردیے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوںنے دعویٰ کیا ہے کہ ان اہم دستاویزات کو ایک اہم ملک تک پہنچایا گیا ہے۔ عمران خان کے کہنے پر حفیظ شیخ نے سی پیک کے اہم خفیہ دستاویزات آئی

\ایم ایف کو دئیے، پھر یہ دستاویزات ایک اہم ملک تک پہنچا دئیے گئے اور پھر سی پیک بند ؟ اہم ذرائع ، ملک کو انتہائی نقصان پہنچانے کا اصل ذمہ دار کون ہوا ؟۔ڈاکٹر دانش کے ٹویٹ پر سینئر تحقیقاتی صحافی وسیم عباسی نے میدان سنبھالا اور ان کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معاشی امور کے بہترین صحافی شہباز رانا کے مطابق سی پیک کے کاغذات پی ٹی آئی حکومت نے جنوری 2019 میں آئی ایم ایف کو دئیے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us