مریم نواز کو بیرون ملک جانا پڑا تو ضرور جائیں گی، رانا ثنا اللہ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ اگر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بیرون ملک جانا پڑا تو ضرور جائیں گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ لوگوں کو اپنے عزیزوں سے ملنے جانا ہوتا ہے اگر مریم نواز کو بھی جانا ہوا تو ضرور جائیں گی۔ان کا جانا منع تو نہیں ہے۔لوگ جاتے ہیں تو

واپس بھی آجاتے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت گزشتہ ہفتے سے ناساز ہے ، اسی صورت حال کے پیش نظر شریف خاندان کے فیملی ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں ، ڈاکٹر عدنان لاہور میں ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا علاج کریں گے ، اس ضمن میں ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us