پنجاب کے سات شہروں میں جزوی لاک ڈائون لگا دیا گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے سات شہروں میںجزوی لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔کیونکہ ان شہروں میں کیسز باقی علاقوں کی نسبت 12فیصد زیادہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب کے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے ، کیوں کہ جزوی لاک ڈاؤن والے شہروں میں کوروناکیسز

12 فیصد سے زیادہ ہیں اور ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب 7 فیصد بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہننے کی ایس اوپیز ہر صورت عمل کرے کیوں کہ صوبے میں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 64 اموات بھی ہوئی ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us