مولانا شیرانی اور گل نصیب نے جے یو آئی میں واپسی کی شرط بتا دی


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی سے نکالے گئے جے یو آئی رہنمائوں نے واپس آنے کےلیے شرائط عائد کر دی ہیں۔ ناراض رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی اور گل نصیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں، مولانا فضل الرحمان نے ہماری تجاویز پرعمل کیا تو ہم خود ان کے پاس جائیں گے، ہم پر اعتماد کیا گیا تو جماعت

کے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔ وہ آج یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سیاسی نہیں تھی، عیادت کیلئے گئے تھے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو تجاویز دی ہیں اگر ہماری تجاویز پرعمل ہوا تو ہم خود ان کے پاس جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us