عثمان بزدار نہ صرف وزیر اعظم بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے بھی پسندید ہ ہیں، ایاز خان


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار ایازخان کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی عثمان بزدار کو ہٹوا کر پرویزالٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنوانا چاہتی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ پنجاب میں کوئی ایسا آدمی آئے جو شہبازشریف کے برابر ڈلیور کرکے دکھائے۔لیکن مسلم لیگ (ن)ایسا ہر گز نہیں چاہتی۔مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک پنجاب میں بہت

زیادہ ہے اس لئے ووہ عثمان بزدار کو ہی وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے۔ کیونکہ عثمان بزدار کوئی کام کرتے ہی نہیں۔ صورتحال کچھ ہوتی ہے وہ کچھ رہے ہوتے ہیں۔ ابھی کرونا پھیلاہوا ہے ، وہ اضلاع کے دورے کرکے پیکجز کا اعلان کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کو بھی عثمان بزدار ہی پسند ہیں۔ میں نے بزدار جتنا خوش قسمت بندہ آج تک نہیں دیکھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us