اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین واپڈا نے دیامیر اوربھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ واپڈا 700ارب روپے کے اخراجات خود برداشت کر رہا ہےجبکہ حکومت نے اپنے اعلان کردہ 420ارب روپے تاحال نہیں دیے۔ کرونا وائرس کےباوجود ڈیمزکی تعمیر پر کام جاری ہے۔ مہمند ڈیم 2025 ء اور دیامر بھاشا ڈیم 2028ء
تک مکمل ہوگا، چیئرمین واپڈا نے اپنی بریفنگ میں عدالت کو بتایا کہ 8 سے 12 کلومیٹر بابوسر ٹنل بنتا ہے تو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بہت آسانیاں پیدا ہوجائینگی۔