مولانا محمد خان شیرانی فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پرپہنچ گئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامک ریسرچ کونسل کے سابق چئیرمین اور جے یوآئی (ف) سے نکالے گئے مولانا محمد خان شیرانی فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پارٹی سے نکالے گئے دوسرے رہنما مولانا نصیب گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں نے فضل الرحمان کی عیادت کی۔ دونوں رہنماؤں کی

ملاقات کے دوران جے یو آئی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب کی جے یوآئی کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us