بھارتی دوشیزہ ہمایوں سے شادی کےلئے خاصی سیریس ہوگئیں


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی فنکار ہمایوں سعید اگرچہ خاصے خوبرو ہیں اور اب بھی ڈراموںمیں بطور ہیرو ہی کاسٹ کیے جاتے ہیں لیکن سبھی کو خوب اندازہ ہے کہ اب وہ پچاس کی دہائی میں داخل ہونے والے ہیں۔ وہ بیوی بچوں والے ہیں۔ تاہم یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ان سے آدھی عمر کی ایک بھارتی دوشیزہ ان پر مرتی ہے اور ان سے شادی کی

Advertisement

خواہش رکھتی ہے۔ س بھارتی دوشیزہ کا ٹویٹر پر Pv Creations کے نام سے اکاؤنٹ ہے۔اس نے گزشتہ روز پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے نام ایک پیغام میں لکھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟انڈین لڑکی نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن میں اس دل کا کیا کروں؟لڑکی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے۔ میں آپ کے شدید عشق میں مبتلا ہوں، میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن آپ کیلئے بہت سیریس ہو چکی ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us