فضل الرحمان اور نوازشریف کے مابین فون پر تلخ کلامی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم نے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک سے متعلق حیران کن دعویٰ کر ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق رانا عظیم کا کہناتھا کہ فضل الرحمان نے میاں نوازشریف سے گلہ کیا کہ آپ مجھے الزام دیتے ہیںکہ میں تحریک کو مینج

نہیں کر پا رہا۔آپ اور آپ کی بیٹی کی زبان کے بارے میں کیا خیال ہے۔ آپ کی وجہ سے پی ڈی ایم اپنے منشور سے باہر آکر اداروں کے خلاف بیان بازی پر لگ گئی۔ آپ دونوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے بھی اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔ آپ اور آپ کی بیٹی کا رویہ ہی موجودہ حکومت کو فائدہ پہنچا رہا ہے اور اسے عوامی ہمدردی حاصل ہو رہی ہے۔ دوسری جانب میاں نوازشریف نے فضل الرحمان کو جوا ب دیا کہ مولانا صاحب ہم تو اسمبلیوں میں موجودہیں۔ پھر بھی جو کچھ کر رہےہیں اس سے زیادہ فائدہ آپ کو ہو رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us