وزیر اعظم عمران خان آج کل ناخوش، گلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، سینئر صحافی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ایاز خان کہتے ہیں کہ اگر حالات تبدیل نہیں ہورہے تو کیا وزیر اعظم وزیر بھی نہ بدلیں۔ اور اگر وزیر نہیں بدلنے تو پھر کیا چہرے بھی نہ بدلیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم جتنی جلدی لوگوں سے توقعات رکھتے ہیں اتنی جلدی مایوس بھی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ حفیظ شیخ آئے ہی دو سال کےلئے تھے ۔ عمران خان نے انھیں بہرحال خدا حافظ کہنا ہی تھا۔ صحافی محمد عمر الیاس کا کہنا ہے کہ چہرے بدلنے سے ڈھائی سال گزر گیا لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی، وزیراعظم اکثر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔انھوںنے مزید کہا کہ آج کل وزیر اعظم غصے میں ہیں۔ اپنے غیر رسمی ملاقاتیوں سے کہتے ہیں کہ ان لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا ہے اور16 ارب کی بی آر ٹی پر 76 ارب لگا دیے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us