پاکستانی ائیر پورٹ کے بیت الخلا سے قیمتی موبائل فون اور سونا برآمد


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے باچا خان ائیر پورٹ پر ڈبوں سے قیمتی موبائل فون اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ دبئی سے پشاور آئی پرواز پی کے 284کے پہنچنے پر انسپکشن کے دوران بیت الخلا سے 20تولے سونا اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے عملے نے موبائل فونز ڈیوٹی ٹرمینل آفیسر کے

پاس جمع کرائے ، جس کے بعد ڈی ٹی ایم نے کسٹمز کو بھی طلب کرلیا ، کسٹمز کی موجودگی میں موبائل فونز کھولے گئے تو اس میں سے سونے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں ، جن کا وزن کیا گیا تو مجموعی طور پر20 تولہ سونا برآمد ہوا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us