اگر مسلم لیگ (ن)نرم رویہ اپنائے تو اسے اگلی حکومت مل سکتی ہے، حبیب اکرم


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہناہے کہ مسلم لیگ (ن) اگر اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئے تو اسے اگلی حکومت دی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہناتھا کہ اگردیکھا جائے تو مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت اور پیپلزپارٹی کی ماضی کی حکومت سے

کہیں بہتر ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے فوج کے خلاف جو بیانیہ اپنا رکھا ہے وہ اسے آگے بڑھنے سے روک رہا ہے۔ اگر اب خدشہ یہ ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) آئندہ حکومت بنا بھی لے تو بھی دھیمے لہجے میں وہ قومی اداروں کے خلاف بات کرتی رہے گی ۔ایسے میں اس جماعت کےلئے معیشت سنبھالنا اور ملک چلانا مشکل ہوجائے گااور یہ ایک ناکام حکومت ثابت ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us