برطانوی عدالت کا براڈ شیٹ کے حق میں ایک اور فیصلہ


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی عدالت نے براڈ شیٹ کے حق میں اور پاکستان کے خلاف ایک اور فیصلہ سنا دیا ہے۔ پاکستان کو ایک اور بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے براڈ شیٹ کو ایک ملین پائونڈ کی ادائیگی نہ کرنے پر برطانیہ میں پاکستان کے مزید اثاثوں کو ضبط کرنےکا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے

سے برڈاشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ادائیگی نہ کرکے مزید اثاثے ضبط کرنے پر مجبور کیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نیب چیئرمین اور مشیر احتساب شہزاد اقبال کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان کو مزید مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔خیال رہےکہ برطانوی ہائی کورٹ پہلے ہی یو بی ایل میں پاکستان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے، یو بی ایل تحریری طور ہر مطلع کرچکا ہے کہ حکومت پاکستان کی تقریباً ایک ملین پاؤنڈ کی رقم ضبط کی جاچکی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us