اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی جانب سے حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹائے جانے پر مسلم لیگ (ن) نے خوشی کا اظہا رکر دیا ہے۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں کہ وہ ذاتی طو رپر اس فیصلےسے کافی خوش ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کہتے تھے میری کابینہ 15 افراد پر مشتمل
اوربہترین ہوگی ۔وزیراعظم نے اب تک تین وزیر خزانہ تبدیل کیے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کو آزمایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم بابر کا ایشو جب آپ نے اٹھایا تھا اس وقت اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم ہیں نا ،ندیم بابر سے متعلق مفادات کے ٹکراؤ کی بات آپ ہی نے اٹھائی تھی۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طور پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے