اساتذہ کا پچاس فیصد نمبروں کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیچر ز کے طلبا کے ساتھ تعصب پر مبنی سلوک کی وجہ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے سمسٹر سسٹم کے 50فیصد نمبروں کا اختیار متعلقہ ٹیچرز سے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اپنے امتحانی نظام میں اہم تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا، تبدیلی سمسٹر سسٹم امتحانات میں لائی جائے گی، جی سی

یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر سسٹم امتحانات کے پچاس فیصد نمبروں کا اختیار متعلقہ ٹیچر سےواپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، پچاس فیصد نمبروں کا اختیار ایکسٹرنل ٹیچر کو دیا جائے گا۔انتظامیہ نے فیصلہ اساتذہ کی جانب سے طلبا سے متعصبانہ رویے کی شکایات کی وجہ سے کیا ہے، فیصلے کی حتمی منظوری اکیڈمک کونسل سے لی جائے گی، نئی پالیسی کا اطلاق اگلے سمسٹر سے لاگو ہونے کا امکان ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us