لاہور کے کئی علاقوں میں چینی کے بعد آٹے کا بحران پیدا ہو گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر ڈیلرز کی لاہور شہرمیں جاری نوروزہ ہڑتال کی وجہ سے شہر میں چینی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب گندم کے کوٹے میں کمی کے باعث فلور ملز نے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو بھی کم کر دیا ہے۔ گلبرگ ، گڑھی شاہو اور شمالی لاہور سمیت کئی علاقوں میں آٹے کی شدید قلت دیکھنے میں آئی ہے۔ شہر میں پہلے

چینی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے طوفان سے شہری پریشان تھے اب آٹے کی شدید قلت کے بحران نے بھی بے حال کردیا۔ شوگر ملز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کو نو روز گزر گے حکومت کی جانب سے چینی کی سپلائی کے دعوؤں کے باوجود چینی کی قلت دور نہ ہوسکی اور قیمتوِں میں اضافے کا سلسلہ بھی رک نہ سکا، اب بھی چینی 105 سے 110 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔چینی کی طرح آٹے کے بحران نے بھی لاہوریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گلبرگ غوث الاعظم بازار، گڑھی شاہو، شمالی لاہور، گلشن راوی سمیت متعدد علاقوں میں آٹے کی سنگین قلت دیکھی جارہی ہے۔ شہریوں چینی کے ساتھ آٹے کی بھی شدید قلت سے پریشان ہیں اور تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us