پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے اس حوالے سے سمری تیا رکر لی ہے۔ یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے سستا ہوسکتا ہے۔ ، اگر حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی رجحان ہے۔جس

کے تناظر میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔سمری میں یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us