عمران خان کو سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقتدر حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو دوٹوک کہا گیا ہے کہ آپ سعودی عرب کو راضی کریں کیونکہ سعودی حکام معاف کرنے والے نہیں ہیں۔ شہزادہ محمد

بن سلمان کا وزیر اعظم کو فون ایک انتہائی اہم ڈویلپمنٹ ہے۔ اب وزیر اعظم کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ سب کچھ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ ترکی کی طرف توجہ بس کریں اور سعودی عرب کو دوبارہ منائیں۔ملکی معیشت کی حالت بری ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ سعودی عرب سے تعلقا ت بے حد ضروری ہیں۔انھوںنے کہا کہ عمران خان ملائیشیا گئے۔ایران سعودیہ میں ثالثی کی کوششیں کیں۔ لیکن سعودی عرب نے اس پر مثبت جواب دینے کی بجائےپاکستان سے ہاتھ کھینچنا شروع کر دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us