سٹیٹ بینک ایکٹ کے معاملے پر حفیظ شیخ نے وزیر اعظم کو گمراہ کیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معیشت کے ایک ماہر ڈاکٹر اشفاق حسن کہتے ہیں کہ حفیظ شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو سٹیٹ بینک ایکٹ کے حوالے سے گمراہ کیا ۔ اسی بنا پر انھیں عہدے سے ہٹا یا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی بھی وجہ نہیں ہوسکتی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہمیں سوچنا چاہیے اس وقت سب سے زیادہ کون سی چیز

ہے جس پر بحث کی جا رہی ہے،اس وقت سب سے زیادہ سٹیٹ بینک ایکٹ زیر بحث ہے،کسی بھی اکنامک ایشو پر اتنا کہرام نہیں دیکھا۔کیونکہ اس ایشو پر وہ لوگ بھی بول رہے ہیں جنہوں نے اکانومی پر پہلے کبھی نہ کچھ لکھا اور نہ بولا تھا۔میرے خیال میں وزیراعظم عمران خان کو یہ سمجھ میں آیا کہ حفیظ شیخ نے اسٹیٹ بینک ایبٹ کے بارے میں ہمیں مس گائیڈ کیا۔
کیونکہ جب کابینہ میں اس ایکٹ کو لایا گیا تھا تو حفیظ شیخ نے کابینہ کو 5 سے 7 منٹ تک اس پر بریف کیا اور کہا کہ اگر ہم یہ ایکٹ نہ لائے تو نقصان ہو گا اور یہ کرنا ہی کرنا ہو گاجس پر سب نے ہاں کر دی۔
تو میرے خیال سے وزیراعظم عمران خان کو خود بھی احساس ہوگیا ہوگا اور انہیں ذرائع نے بھی اطلاع دی ہوگی کہ یہ کام ٹھیک نہیں ہوا ۔اتنے بڑے ایکٹ کو اس طرح سے پاس نہیں کرنا چاہیے تھا ،اسی وجہ سے انہوں نے حفیظ شیخ کو ہٹایا کیونکہ عمران خان کو لگا کہ ہمیں مس گائیڈ کیا گیا اس کے علاوہ پیچھے کو ہٹانے کے اور کوئی وجہ نظر نہیں آتے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us