باپ کو پی ڈی ایم میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کا تعلق بھی باپ پارٹی سے ہے تو سوچ رہے ہیں کہ باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء سے سوال کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے کیس میں کئی ہفتوں کی تاریخیں

دی جاتی ہیں؟ تو شاہد خاقان عباسی نے طنزیہ جواب دیا کہ ان کا تعلق باپ پارٹی سے ہے۔پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو تین سال بعد پتہ چلا کہ وزیر خزانہ بھی ناکام ہو گیا ہے، نیب نے اپنی سیاست کرنی ہے ، حکومتوں کو توڑنا اور دبانا ہے، مقصد صرف ایک ہے کہ سیاسی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے اور سیاست دانوں کی تضحیک ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us