رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس 13پریل کو پشاور میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے طلب کیا ہے۔ زونل اورڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا

اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ مزید برآں دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔
آج منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہوں گے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us