تین مرلہ سستے یونٹ کی اصل قیمت سامنے آگئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف حکومت کے پائلٹ پراجیکٹ سستا گھر سکیم کے بارے میں ایک با رپھر خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بننا شروع ہو گئی ہیں۔ عام اور کم آمدن طبقہ بے چینی سے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کا منتظر رہتا ہے تاہم اس بارے میں اب ایک اہم خبر سامنے آرہی ہے کہ تین مرلہ کا چھوٹا یونٹ 11لاکھ روپے میں

دستیاب نہیں ہوگا بلکہ اس کی اصل قیمت 14لاکھ 30ہزار روپے ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پہلے سے طے کردہ لاگت میں تین لاکھ تیس ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے اب سستے گھروں کی تعمیر پر ماہانہ قسط بھی 7 ہزار روپے سے 12 ہزار روپے ہو گی۔لاہور میں ان گھروں کورائے ونڈ کے مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت ابتدائی مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کی تحصیلوں میں 10 ہزار یونٹس کی تعمیر کرنے جارہی ہے ۔جس کے لیے لاہور میں رائے ونڈ کے مقام سمیت 33 دیگر تحصیلوں میں جبکہ کا انتخاب کر لیا گیاہے۔ بتایا گیا ہےکہ ڈیزائن اور معیا ر بدلنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہواہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us