پرویز خٹک کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم اور صدر مملکت کے بعد اب وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ اس بات کا انکشاف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی اس وبا کی لپیٹ

میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 26 اضلاع کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔ یہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us