راولپنڈی میں جلسہ، جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف مقدمہ


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے خلاف لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ کیس پارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف درج ہوا۔ تھانہ سٹی میں جلسہ انتظامیہ کے خلاف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر درج کروائی گئی۔جبکہ سائونڈسسٹم کی دفعات بھی شامل ہیں۔پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے

اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us