اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔ سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی معذرت کرے ورنہ پی ڈی ایم سے اپنی راہیں جدا کر لے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں شامل دیگر
جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا اعلان کردیا ، ایک پریس میں انہوں نے کہا کہ میرا اپوزیشن لیڈر بن جانا صرف میری ہی نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی فتح ہے ، بہت سی جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر بننا پیپلز پارٹی کا حق ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم قائم رہے ، پی ڈی ایم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اکٹھے ہیں ، میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا ، پی ڈی ایم کے لوگوں سے ملتا رہوں گا۔