طارق بشیر چیمہ اور ان کے خاندان کو کرونا ویکسین لگو ادی گئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے محاورے کے مصداق میں طاقتور وزیر اور ان کے اہل خانہ کو کرونا ویکسین لگوا دی گئی۔دوسری جانب اداکارہ عفت عمر نے بھی کرونا ویکسین لگوا لی۔ جبکہ دونوں کی عمر ابھی ساٹھ سال نہیں ہوئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگوالی، خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔طارق بشیر چیمہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے ویکسین لگوانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ

کردی، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹر میں مختلف خواتین کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ویکسین لگوانے والوں میں پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر بھی موجود ہیں، یاد رہے کہ سرکاری سطح پر ابھی60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ اس ویڈیو میں موجود تقریبا تمام ہی افراد کی عمر 60سال نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us