حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کافیصلہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ آج اپنے دفتر بھی نہیں آئے؎

جب کہ ان کو ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائےگا۔واضح رہے کہ حفیظ شیخ کواسد عمر کی جگہ مشیر خزانہ لگایا گیا تھا جس کے بعد انھیں وزارت کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us