ایم کیوایم نے حکومت کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا کر دیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم نے حکومت کو بہت بڑا سرپرائزدے ڈالا ہے ،اور این اے 249کےضمنی الیکشن میں اپنا الگ سے امیدوار نامزدکرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے249 کے ضنی انتخاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں اتحادی جماعت ایم کیوایم نے بھی اپنا امیدوار اتارنے کا اعلان کردیا ہے۔ایم

کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی الیکشن میں کسی کی سپورٹ یا اتحاد میں امیدوار کھڑا نہیں کیا، ضمنی انتخاب میں بےشک اتحادی جماعت تحریک انصاف کا امیدوار ہی الیکشن لڑے لیکن ایم کیوایم اپنا امیدوار بھی لازم کھڑا کرے گی۔تحریک انصاف کو حمایت کا جواب دے دیا جائے گا، کیونکہ ضمنی انتخاب کا جو بھی نتیجہ نکلےگا، ہمارا امیدوار الیکشن لڑے گا، الیکشن میں اتحاد نہیں کریں گے اتحاد یا حمایت کا الیکشن کے بعد فیصلہ کریں گے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخاب لڑانے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا اور حافظ مرسلین کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ دوسری جانب این اے 249 کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ مجموعی طور پر55 میں سے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جان پڑتال مکمل ہوچکی ہے۔ 35 میں سے 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف نے امجد آفریدی کو ٹکٹ دے رکھا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us