آسان شکار نہیں بنوں گی، مریم نواز نے نیب کو خبردار کردیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے نیب کو خبردار کیا ہے کہ وہ اب نرم یا آسان شکار نہیں بنیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، مجھے 48دن نیب میں رکھا، وہاں ڈی جی نیب نے جو سلوک کیا، وہ عوام کے سامنے لاؤں گی تاکہ تمہارا اصل بھیانک چہرہ عوام کے سامنے

آسکے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگر پیشی ملتوی کی ہے تو پھر سلیکٹڈ کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میٹنگ کررہا تھا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کررہا تھا، ڈھٹائی کے ساتھ ایک تصویر بھی نشر کی گئی، ان پر کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔اگر ملک میں قانون ہے تو قانون کی حکمرانی سب پر ہونی چاہیے،صرف اپوزیشن پر نہیں، اگر کورونا میں پکڑنا ہے تو سلیکٹڈ اعظم کو پکڑنا چاہیے۔نیب کیلئے نرم آسامی یا آسان شکار نہیں بنوں گی، جتنا انتقام نیب نے لینا تھا وہ ہوچکا ، نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، پاکستان کی عدلیہ بھی باربار اپنے فیصلوں میں مہر ثبت کرچکی ہیں کہ نیب ایک سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، نیب کو تب استعمال کیا جاتا ہے جب کسی سیاسی مخالف کو چپ کروانا ہوتا ہے۔مجھے خوشی ہے عوام نے جس طرح ساتھ اور میرے لیے آواز بلند کی ، میں عوام ، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں ، کارکنان کی شکرگزار ہوں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us