لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانیہ عامر نے ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکل کر رقص کرنا شروع کردیا ۔ ان کے رقص کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔”مجھے جینے دو“ کی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لاس ویگاس کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے انتظار میں رقص کررہی ہیں۔ویڈیومیںدیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی خاتون بھی
اداکارہ اور انکی دوست کے ساتھ رقص میں کچھ دیر شریک رہی۔ہانیہ نے اپنی دوست” مائدہ عظمت“ کو مینشن کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ” کھانے کا انتظار کے دوران ڈانس کرتے ہوئے“۔منگل کے روز ہانیہ عامر کی پاوری گرل دنانیر کو زبردستی کھانا کھلانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پربہت وائرل ہوئی تھی۔ہانیہ اور دنا نیر کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کیا تھا جب دنا نیر دلربا کی سٹار کی گود میں بیٹھ کر کھا نا کھا رہی تھیں،دونوں لڑکیوں کی ویڈیو پر جہاں بہت سے لوگوں نے خوشی کااظہار کیا وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے ان پر تنقیدبھی کی گئی اور حد سے زیادہ بڑھنا قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram