اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حکومت آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ
اضافہ کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پہلے ہی پیمرا کے ذریعے ٹی وی چینلز کو کہا جا رہا ہے کہ قوم کو بتائیں کہ پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہے۔