مریم نواز کو پارٹی پر قبضے کا ڈر تھا، رانا عظیم


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کہتےہیں کہ مریم نواز تو جیل جانے سے نہیں ڈرتی تھیں، اب ایسا کیا ہوا کہ انھوںنے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے لی۔ کیا انہیں نیب کے کسی ممبر نے بتا دیا تھا کہ وہ گرفتار ہونے والی ہیں۔مسلم لیگ ن کی تین میٹنگز میں مریم نواز کو کہا گیا تھا کہ آپ ضمانت نہیں کرائیں گی کیونکہ اگر آپ کو

گرفتار کیا گیا تو ن لیگ کے تمام کارکنان کہیں گے کہ ہمیں بھی گرفتار کر لو۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ مریم نواز کو کہا گیا آپ فوری طور پر ضمانت حاصل کر لیں کیونکہ اگر آپ کو گرفتار کیا گیا تو پیچھے سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز، ان کے چچا پارٹی پر قبضہ جما لیں گے۔اور جب وہ دونوں پارٹی پر قبضہ جما لیں گے تو آپ کا بیانیہ ختم ہو جائے گا۔مریم نواز کے جیل جانے کے بعد بیانیہ تو حمزہ شہباز اور شہباز شریف کا چلے گا ۔آپ کے جیل جانے کے عرصے کے دوران استعفوں والی بات بھی ختم ہوجائے گی اور بیانیہ بھی دم توڑ جائے گا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مریم نواز اپنی ضمانت کرانے والی ہیں۔وہ تو ایک اہم اجلاس بلانے والے تھے تاکہ مریم نواز کے ساتھ میں پیشی پر اظہار یکجہتی کی جا سکے ۔مسلم لیگ ن کے کئی رہنما بھی اس بات سے بے خبر تھے کہ مریم نواز ضمانت کرانے والی ہے ہیں۔مریم نواز نیب تو پورے جلوس کے ساتھ جانا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے ضمانت کرانے کا فیصلہ خفیہ رکھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us