گوجرانوالا میں موبائل چارجنگ کے دوران آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالا میں موبائل چارجنگ کے دوران آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا کے کوہلووالا میں موبائل چارجنگ کے دوران موبائل میں آگ لگ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمرے میں گیس بھی لیک ہورہی تھی۔پولیس کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سےموبائل میں لگی آگ مزید

بھڑک اٹھی جس سے لڑکی جھلس کرجاں بحق ہوگئی۔اہلخانہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ چارجنگ کے دوران لڑکی ہیڈ فون لگائے موبائل پربات کررہی تھی کہ اچانک فون اورچارجنگ کی تارمیں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق آگ سے لڑکی کا چہرہ مکمل اورجسم کےکچھ حصے بری طرح جھلس گیا تھا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاسکی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us