ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت بارش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں موسم خاصا خوشگوار ہوچکا ہے۔راولپنڈی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ خانیوال، سرگودھا، بہاولپور، بھکر، عارف والا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میاں چنوں میں گرج

چمک کے ساتھ بارش کے باعث گرمی کی شدت کم ہو گئی۔اس کے علاوہ کوئٹہ، مستونگ اور ہرنائی میں بھی بادل جم کر برسے جبکہ نوتک نشیب، سرائے مہاجر، جہان خان اور ملحقہ علاقوں میں اولے پڑے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بابوسرٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوز، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری ہوئی جبکہ سیاحتی مقام نانگا پربت سمیت اکثر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو برفانی تودوں اور برف کو ہٹا کر بحال کر دیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us